صو بائی خبریں
نئے اسمارٹ راشن کارڈ تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان
حیدرآباد : حکومت تلنگانہ نے اہل راشن کارڈ کےلئےنئے اسمارٹ کارڈ تقسیم کی اجرائی بتاریخ 15 اگست 2026سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سر کاری طور پر سنگاریڈی میں ایک تقریب کے موقع پربا ضابطہ طور پر آغاز کریں گے اور ہر حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے‘ ایم پی تمام اضلاع میں تقسیم کا عمل شروع کر دیں گے یہ جدید "اسمارٹ راشن کارڈ” کیو آر کوڈ اور جدید سکیورٹی خصوصیات سے لیس ہوں گے