گھریلو گیس صارفین کے لئے ای کے وائی سی کروانا لازمی
ایران امریکہ جنگ کے باعث ایندھن کی عالمی منڈی شدید ترین متاثر ہوئی، جس سے ایل پی جی کی سپلائی پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے ریاست میں گیس سلنڈروں کی فراہمی میں تاخیر اور بکنگ کے بعد ڈلیوری میں بھی خاصی دیر ہونے لگی تھی۔اس پس منظر میں حکومت ایل پی جی صرف حقیقی گھریلو صارفین تک پہنچے۔ اسی مقصد کے تحت فرضی، ڈپلیکیٹ اور طویل عرصے سے غیر استعمال شدہ کنکشنوں کی نشاندہی کر کے انہیں ختم کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ آدھار اور بایومیٹرک تفصیلات کو گیس کنکشن سے منسلک کر کے اصل مستحقین کی شناخت کے لیے ای-کے وائی سی مہم کو تیزی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔جس کی آخری تاریخ 16 اگست 2026 تک ہے ٹکنیکل مسائل کی وجہ سے آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پا س لمبی قطاریں دیکھی جاری ہیں جنہوں نے پہلے ہی ای کے وائی سی کروالیا ہے انہیں پھر سے کروانے کی ضرورت نہیں ہے