بین الاقوامی خبریں
مناسک حج 2026 کا آغازلاکھوں عازمین حج خیموں کے شہر کی طرف روانہ
سعودی عرب : دنیا کے مختلف علاقوں سےآئے ہوئے عازمین حج آج منیٰ روانہ ہوچکے ہیں۔ عازمین حج کے قافلوں کو مرحلہ وار بروز منگل سات ذوالحجہ کی نصف شب کے بعد سے ہی منیٰ کے عارضی خیمہ بستی میں پہنچانے کا کام شروع ہو گیا تھا۔عازمین کی منیٰ روانگی کا عمل آج بروز بدھ آٹھ ذوالحجہ کو بھی جاری رہا۔ اس کے ساتھ ہی حج 1447 ہجری کے مناسک کی ادائیگی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع ہو چکا ہے۔