صو بائی خبریں
عازمین حج 2026 کے روانگی کے انتظامات کا اعلی سطحی جائزہ اجلاس ۔حیدرآباد سے تقریبا 10 ہزار عازمین کی روانگی متوقع
حیدرآباد، ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے سکریٹریٹ میں عازمین حج 2026 کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔وزیر موصوف کی قیادت میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ اس سال حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے تقریباً 10 ہزار عازمینِ حج کے لیےمعیاری انتظامات اور کسی بھی عازمین کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہوایسا انتظامات کرنے کی ہدایت دی حج کی پروازیں 4 مئی سے 21 مئی 2026 تک روانہ ہوں گی