صو بائی خبریں
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نتائجکا اعلان، لڑکیوں کی لڑکوں پر سبقت برقرار
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ نامپلی میں واقع انٹر بورڈ دفتر میں سرکاری مشیر کے کیشو راؤ اور محکمۂ تعلیم کی سکریٹری ڈاکٹر یوگیتا رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔جاری کردہ نتائج کے مطابق سال اول میں کامیابی کا فیصد 66.20 جبکہ سال دوم میں کامیابی کا فیصد70.58 طلبہ کامیاب ہوئے۔ اضلاع کے لحاظ سے میڑچل ضلع 82.73 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ راجنا سرسلہ ضلع 58.69 فیصد کے ساتھ آخری مقام پر رہا۔