اداریہ
مہنگائی کا جن اور عام آدمی
ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ آٹا، چینی، دالیں اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
حکومتی دعوؤں کے باوجود عملی طور پر کوئی ریلیف نظر نہیں آرہا۔ اگر یہی حال رہا تو معاشرتی بے چینی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہمیں اپنی معاشی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔