ناگرجناساگر: ناگرجناساگر اور سری سلیم کے درمیان لانچ کا سفر دوبارہ شروع ہوا ہے۔ نندی کنڈہ میونسپل چیئرپرسن انوشاریڈی نے آج لانچ کا آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ساگر میں ہل کالونی سے 16 سیاح سری سلیم کے لئے روانہ ہوئے۔ یہ دریائے کرشنا پر چھ گھنٹے کا سفر کرتی ہے اور سہ پہر ساڑھے تین بجے سری سلیم پہنچتی ہے۔ محکمہ سیاحت نے سری سیلم میں قدرتی مقامات کی سیر و تفریح کے لئے انتظامات کیے ہیں۔ دوسرے دن صبح سری سلیم سے روانہ ہوگی اور سہ پہر ساڑھے تین بجے ساگر پہنچے گی۔ وہاں سے سیاحوں کو بس کے ذریعہ حیدرآباد لے جایا جاتا ہے