نلگنڈہ : شہر نلگنڈہ میں پیش آئے ایک خوف ناک حادثہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے جسیم جن کی عمر 32 سال ہے انتقال ہوگیا پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ان کی 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ کل رات حادثے کے بعد کچھ بہاری مزدورڈاکٹر اے اے خان صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے فوری طور پر پوسٹ مارٹم کراوانےکے مراحل جلد تکمیل کرنے کی شفارش کر نے کے لئے کہا گیا جس پر ڈاکٹر اے اے خان نے فوری 1 ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر شری گوپی صاحب، ایریا ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شری ڈاکٹر لچی لیوڑی اور سب انسپکٹر لکشمی نرسیا سے رابطہ کیا، جنہوں نے فوری طور پر پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔ خان صاحب اور جناب عمر شریف ساجد نے آج پوسٹ مارٹم کے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے پر ان سب افسران کا شکریہ ادا کیا۔ اور میت کو بہار پہنچانے کے لیے ایمبولینس کے کرایہ کے اخراجات مبلغ ساٹھ ہزار روپئے (60000) ہورہے تھے، جسکی پا بجائی کے لئے ٹی آر یس پارٹی کونسلر ابراہیم، سمیع، زیڈ پی کوآپشن رکن سہیل انصاری نے اس تعلق سے رکن اسمبلی نلگنڈہ جناب کنچرلا بھوپال ریڈی کو توجہ دلائی تو انہوں نے ایمبولینس کے اخراجات ادا کر دیے۔ ڈاکٹر اے اے خان نے رکن اسمبلی جناب کنچرلا بھوپال ریڈی سے فون پر بات کی اور ان سے پوسٹ مارٹم کے مارچری کے پاس آنے کو کہا اور کچھ دیر بعد وہاں پہنچ گئے۔ اس طرح مصیبت پریشانی کے وقت ایک غریب کی مدد کرنے پر ان کی ستائش کی۔ جمیعت الحفاظ نلگنڈہ کی جانب سے مالی تعاون کرنے پر مولانا محمد ہلال الدین مظاہری صاحب صدر، حافظ ساجد صاحب معتمد، مولانا محمد عبد الحکیم صاحب خازن، مولانا نجم الدین صاحب، مولانا حسین صاحب ، مولانا عبد الحمید صاحب، مولانا عبد السمیع صاحب اجوا واٹر ، مولانا مبین صاحب، حافظ فرقان صاحب، حافظ شمش الدین صاحب، حافظ ارشد صاحب ،حافظ مشتاق صاحب اور تنظیم کے سبھی حفاظ کو مبارکباد دیتے ہوئے ستائش کی۔