آج کا ہمارا اپنا دور ترقیات کے با م عروج پر پہنچ کر بھی ‘‘ھل من مزید‘‘ کی تشنگی کے ساتھ روز افزوں نت نئی تحقیقیات کے ساتھ آگے ہی بڑھ رہا ہے سارا عالم سمٹ کر ایک خاندان کی طرح ہو چکا ہے ترسیل و ابلاغ جو کبھی پابند حدود تھے اپنی حدوں سے باہر ہو چکے ہیں سرمایہ دار جدید ٹکنا لوجی کو اپنا زر خرید سمجھ کر اپنی من مرضی کے ساتھ اس کو استعمال کر تے ہو ئے فخر محسوس کر ہے ہیں واقعات کی ہیئت بدل کرخبروں کی ملمع سازی کی جارہی ہے اور تعمیری اذہان کو مسمار کرتے ہو ئے رطب و یابس خبروں کا چلن عام ہوچلا ہے بد یہی طور پر یہ محسوس ہو رہا ہے عالمی سطح پر منفی افکار و نظریات کے حامل افراد و ایجنسیاں میڈیا پر مکمل قابض ہو چکی ہیں ایسے میں اسلامی اقدارکے مطابق صحافت کو اسکے اصولی پیرہن سے زینت بخش کر ملت اسلامیہ تک خبروں کی ترسیل کے لئے ندائے دکن نیوز پورٹل کا آغاز کیاگیا جس میں صحافتی اخلاقیات کو ملحوظ رکھتے ہو ئے غیر جانبدارانہ اور بے باکانہ طور پر تر سیل کا اہتمام کیا جائے