بی بی نگر : آج صبح کی اولین ساعتوں میں گوداوری ایکسپریس  بی بی نگر کے قریب پٹری سے اتر گئی۔جس کی وجہ سے پچھلے حصہ کے چھ بوگی s1,s2,s3اور جنرل بوگی ٹراک سے اتر گئے خوش قسمتی یہ تھی کہ حادثہ کے وقت ٹر ین کی رفتار کم ہونے سے بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے  حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوششمیں مصروف ہیں ۔ بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ تاہم اس کے لئے کافی وقت درکار ہے قاضی پیٹ اور سکندرآباد کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں تاخیر سے چل رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *