نلگنڈہ :ڈاکٹر اے اے خان اعزازی صدر تلنگانہ اسٹیٹ ماٸناریٹی ایمپلاٸز سرویس اسوسی ایشن نلگنڈہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوٸے بتایا کہ ڈاکٹر غوث صاحب ڈاٸریکٹر / سیکریٹری اردو اکیڈیمی ریاست تلنگانہ کی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صاحب صدر نشین ریاست تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی سرپرستی میں اکیڈیمی کی جانب سے شاٸع ہونے والے ماہنامہ رسالہ کی رکنیت سازی کے لٸے بروز منگل ١٧ نومبر ٢٠٢٠ کو صبح ١١ بجے ادارہ اقامت خانہ بہادر خان نلگنڈہ میں اردو اکیڈیمی مطبوعات اور کورسس کی تشہیر و آگاہی کے لٸے ایک کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں نادر کتابوں کی فروخت تشہیر رکنیت سازی مختصر مدتی آن لاٸن اردو کورسس کی تشہیر و آگاہی آن لاٸن و آف لاٸن عروض دانی کورس کی تشہیر و آگاہی شامل ہیں شہریان نلگنڈہ جنکی مادری زبان اردو ہے اردو داں حضرات، اساتذہ، طلبا و طالبات، اردو صحافیوں، اردو انجمنوں، اقلیتی سیاسی و سماجی رہنماٶں، آٸمہ مساجد، دینی مدارس کے نظمائ، سماجی تنظیموں، محبان اردو سے گذارش کیجاتی ہیکہ اردو اکیڈیمی کے دفتر سے آنے والے اراکین سے تعاون فرما کر اردو کو فروغ دینے میں اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوٸے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حصہ دار بنیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *