سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی سامان مہیا کرنے والی ایک کمپنی نے ان کے 2.7 ملین ووٹس ڈیلیٹ کردیے اورریاست پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں سیکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس الزام کی امریکی الیکشن حکام نے تردید کردی ہے۔اس سے قبل بھی امریکی صدرنے دعوی کیا تھا کہ اگرقانونی طورپرووٹوں کی گنتی ہو وہ آسانی سے جیت جائیں گے، انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی کی کوشش کو وہ پورا نہیں ہونے دیں گے۔ریاستی انتخابات کے سینئرعہدیداروں نے اس متعلق کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ اس متعلق امریکی الیکشن حکام نے کہا کہ ہمیں اپنے انتخابات کی سلامتی اورشفافیت پرمکمل اعتماد ہے اورآپ کو بھی ہونا چاہیے