مکہ مکرمہ :حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب یکم محرم الرام کو ہوئی جس میں امام کعبہ اورحرمین شریفین امور کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر کے مشاہدہ کا شرف حاصل کیا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔ہر سال غلاف کعبہ ۹ ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا لیکن امسال اس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے یکم محرم الحرام کو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا