حیدرآباد ۔مرکزی حکومت کی جانب سے اہہم انتباہ جاری کرتے ہوئےبتا یا گیا کہ راشن کارڈ میں درج تمام افرادخاندان کے لیے ای-کے وائی سی (e-KYC) کو لازمیقرار دیا گیا ہے۔حکومت نے انتباہ دیا ہے کہ اگر راشن کارڈ میں درج کسی ایک رکن نے بھی ای-کے وائی سی مکمل نہیں کیا یا مسلسل چھ ماہ تک راشن (چاول) حاصل نہیں کیا تو ایسا راشن کارڈ منسوخ کر دیا جائے گا۔ نئے راشن کارڈ حاصل کرنے والے خاندانوں کے لیے بھی ای-کے وائی سی کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حقیقی غریبوں تک امدادپہنچانا ہے