حیدرآباد: کل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین حج کی قرعہ اندازی کی گئی تلنگانہ ریاست کے عازمین حج کا کوٹہ 7811 مختص کیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے لئے جو کوٹہ الاٹ کیا گیا اس میں 70 برس سے زائد عمر کے 376 عازمین اور بغیر محرم کے سفر کرنے والی 45 برس سے زائد عمر کی 130 خواتین شامل ہیں اور 3502 کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ جناب شیخ لیاقت حسین ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ سے 11,313 عازمین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ منتخب عازمین کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دے دی جاچکی ہے جن عازمین کا انتخاب ہوچکا ہے وہ آن لائن درخواست فارم کی ہارڈ کاپی اصل پاسپورٹ ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر پہلی قسط 81,500 روپئے اندرون ایک ہفتہ داخل کریں۔ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ درخواست گزار عازمین سے قرعہ اندازی کے 300 روپے بطور سرویس چار جس وصول کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں مسلمانوں کی آبادی جو 2011 ء کی مردم شماری کے مطابق ہے اس اعتبار سے برمی مسلمانوں کی آبادی جو 2001 کی مردم شماری کے کے نے زیر میں کیا سے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں کوئٹہ تقسیم کیا گیا ہے۔ حکومت ہند اور حکومت سعودی عرب کے درمیان حج 2024 ء کے لئے جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے تحت حج کمیٹی کے لئے 140020 کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کو جملہ 175025 کا کوٹہ دیا گیا ہے جس میں سے 80 فیصد کوٹہ حج کمیٹی کو الاٹ کیا گیا ہے۔ ہر 300 عازمین حج پر ایک خادم الحجاج کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس طرح سے اس سال ملک بھر سے 466 خادم الحجاج کی روانگی عمل میں آئے گی۔