حیدرآباد:حکومت تلنگانہ نے نئے راشن کارڈ کی اجرائی اورراشن کارڈ میں تصیح کے لئے درخواستیں ۲۸ ڈسمبر ۲۰۲۳ سے شروع کر نے کا اعلان کیا ہے درخواستیں وصول کرنے کے سلسلہ میں گرام سبھا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی دن سے ریاست بھر میں کانگریس کی ضمانتوں سے متعلق درخواستیں بھی قبول کی جائیں گی۔ جن میں مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر خاتون کو ماہانہ ۲۵۰۰روہے کی امداد، ۵۰۰روپے میں گیس سلنڈر اور دیگر ضمانتیں شامل رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرام سبھا میں ہی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا ۔ بہت جلد ان تمام اسکیمات کے لیے گائیڈ لائن جاری کئے جائیں گے