منگوڈ: منگوڈ ضمنی انتخاب کے پس منظرمیں نامزدگیاں داخل کی جارہی ہیں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے امیدوار آج پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی صبح 11 بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی ایک بہت بڑی ریلی کے ساتھ اپنی نامزدگی کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ جس میں بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور کئی اہم قائدین شرکت کریں گے ٹی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی دوپہر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ چنڈور تا منگوڈ ریالی کی شکل میں کئی وزرا اور اہم ٹی آر ایس قائد ین شرکت کریں گے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ اس ماہ کی 14 تاریخ ہے۔ اب تک صرف ایک نامزدگی موصول ہوئی ہے۔