نلگنڈہ:آل انڈیا ملی کونسل کا قیام 1992 میں حضرت مولانا علی میاں ندویؒ کی سرپرستی میں قائم کی گئی جس کا مقصد امت مسلمہ کے مسائل کی یکسوئی کرنا ہے آل انڈیا ملی کونسل کی شاخ نلگنڈہ ضلع میں قائم کی گئی جس کا مشاورتی اجلاس حضرت شاہ قادری سید مصطفےٰ رفاعی جیلانی ندوی صاحب قومی معاون متعمد آل انڈیا ملی کونسل بنگلور کی صدرات میں بمقام ادارہ اقامت خانہ بہادر خان آڈیٹوریم میں منعقد ہواجس میں صدر محترم نے آل انڈیا ملی کونسل کی شاخ نلگنڈہ قائم کرتے ہوئے تنظیم کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا تنظیم کے سرپرست کی حیثیت سے مولانا شاہ سید احسان الدین صاحب قاسمی کا انتخاب عمل میں آیا صدر مولانا عبدالبصیر صاحب قاسمی  نائب صدور محمد زاہد حسین اور ڈاکٹر اے اے خان معتمد مولانا ہلال الدین مظاہری کا انتخاب عمل میں آیا جلسہ کے اختتام کے بعد مولانا عبدالبصیر صاحب نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں مولانا عابد انجم رشادی ‘ مولانا اکبر خان اسعدی محمد بشیر الدین اور دیگرشرکا نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *