ریاض: سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کی محدود تعداد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اب ان مساجد میں گنجائش کے اعتبار سے تمام افراد شرکت کرسکتے ہیں کوویڈ ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے افراد مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر آسکتے ہیں البتہ ماسک کا استعمال لازمی ہوگا 17 اکتوبر سے بتدریج کوویڈ پابندیوں کو ختم کردیا جائے گا