نئی دہلی : سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے فیصل بن فرحان آج اپنے ہم منصب جئے شنکر سے ملاقات کریں گے۔پیر کو سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔سعودی وزیرِ خارجہ کی مختلف رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔فیصل بن فرحان پیر کی شام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی سے نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔