ناگرجنا ساگر: ناگر جناساگرآبی ذخائر میں مسلسل پانی کے بہاؤ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔ سی ایم کے سی آر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ناگرجناساگر بائیں نہر میں پانی کو چھوڑیں۔ وزیر جگدیش ریڈی نے کہا کہ سی ایم کے سی آر نے اے ایم آر پی سے فوری طور پر پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ ساگر میں پانی کی مکمل سطح 590 فٹ ہے جبکہ آج صبح 579.20 فٹ پانی کی سطح ہے حکام ناگرجناساگر آبی ذخائر کے دروازے اٹھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ این ایس پی حکام نے ریزروائر کرسٹ گیٹس کا معائنہ کیا۔