1۔ حج 2021ء کے لیے درخواست فارم آن لائن پُر کرنا ہوگا۔ 7/نومبر 2020؁ء کو آن لائن شروع ہوچکا ہے اور اس کی آخری تاریخ 10/ڈسمبر 2020؁ء ہے۔
2۔ 18/سال تا 65/سال کی عمر کے لوگ ہی حج کے لیے اہل ہیں۔ 18/سال سے کم اور 65/سال سے زیادہ عمر کے لوگ حج کی اجازت نہیں ہے۔ اورشگر، بی پی، استھما کی بیماری والے لوگوں کو بھی حج کرنے کی گنجائش نہیںہے۔
3 ۔ امسال ایک کَور میں صرف 3/لوگوں کو محدود کیا گیا ہے۔
4۔ ایام حج 30 تا 35 دن کے اندر ہوگا۔
5۔ حج کے لیے جملہ رقم 3,75,000/- سے 5,00,000/- روپئے تک ہوسکتی ہے۔
6۔ پاسپورٹ 10-01-2022 تک کا کارآمد ہونا چاہیئے۔
7۔ فی کس 300/-روپئے فیس حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں آن لائن جمع کرنا ہوگا۔
8۔ 2/عدد کلر فوٹو سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ ہونی چاہیئے۔
9۔ بلڈ گروپ بھی منسلک کرنا ہوگا۔
10۔ پاسپورٹ کا پہلا صفحہ اور آخری صفحہ ایک ہی پیپر پر زیراکس کرانا ہوگا۔
11۔ کَور ہیڈ کا کارآمد سیل نمبر اور بینک اکاؤنٹ کے چیک کی ایک کیانسل شدہ کاپی منسلک کرنا ہوگا۔
12۔ آن لائن فارم پُر کرنے کے لیے محمد نظام الدین جمیل سیل نمبر 9848561237 اور محمد افضل الدین سیکریٹری سیل نمبر 9440970301 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
13۔ سیکریٹری حج کمیٹی نلگنڈہ کے مکان واقع بی ٹی یس روڈ نمبر 1، مریال گوڑہ روڈ، ضرورت پر ملاقات کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *