استنبول : ایک زبردست زلزلے نے ترکی اور یونان کو ہلا کر رکھ دیا ترکی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی خبرابھی تک نہیں ملی لیکن ازمیر سے ایسی تصاویر ملی ہیں جن میں زلزلے کی شدت سے عمارتوں کو منہدم ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے یونان اور کریت کے علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیو لو جیکل سروے نے ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7رکھی زلزلے کے جھٹکوں سے گھبراکر عوام سڑکوں اور میدان کی طرف نکل گئے