گذشتہ دنوں ہوئی سیلابی بارش کی وجہ سے ضلع نلگنڈہ کے نڈمانور منڈل میں 82 گھر شدید متاثر ہوئے ۔ جن میں 26 گھر مسلمانوں کے ہیں باقی برادران وطن کے ہیں ۔جمعیت علماء نلگنڈہ کے وفد نے صورتحال کا جائزہ لے کر ریاستی جمعیت علماء کے صدر حافظ پیر شبیر احمد کی ہدایت کے مطابق آج مولانا سید احسان الدین قاسمی صدر جمعیت علماء نلگنڈہ و مفتی سید صدیق احمد مظاہری و مولانا اکبر خان اسعدی جنرل سکریٹری جمعیت علماء نلگنڈہ اور مقامی ایس آئی کنڈل ریڈی ،اور سی آئی ویرا راگھاوالو کے ہاتھوں جمعیت علماء نلگنڈہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر متاثرین میں پانچ لاکھ پینسٹھ ہزار کی رقمی امداد تقسیم کی۔ اس موقع پر سی آئی نے اپنےخطاب جمعیت علماء کی ستائش کرتے ہوئے اسکو بہترین اقدام قرار دیا۔اور کہا کہ ایسی تنظیموں کی وجہ سے ملک میں بہت سے غریبوں و مجبوروں کا فائدہ ہورہا ہے ۔سب سے پہلے پہنچ کر ایسے لوگ خدمات انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے انسانیت زندہ ہے۔ایس آئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت ملک کی قدیم تنظیم ہے جس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ہمارےمصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کے لیے یہ آگے آئی ہے۔ہر تنظیم اپنے استطاعت کے مطابق کام کرتی ہے سب کی ضرورت پورا تو نہیں کرسکتی۔اس وقت جو بھی کیا جارہا ہے وہ بہت ہے ۔مولانا احسان الدین قاسمی کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر مولانا عبدالرحمن قاسمی،مولانا نجم الدین، مولانا زبیر محی الدین مظاہری، مولانا عبدالواحد، مولانا عبید اللہ بیگ، مولانا اسماعیل شریف مظاہری، مولانا ادریس قاسمی،حافظ عتیق الرحمن بیگ، مولانا فراست اللہ، مولانا حسین کے علاوہ دیگر موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *