کیرالہ: سعودی عرب جانے والے مال بردار طیارے کو خوفناک حادثے کے پیش نظر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ انڈین ایکسپریس کا کارگو طیارہ تجارتی سامان لیکر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا ۔ طیارے میں پائلٹ سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے۔پرواز کے تھوڑی دیر بعد پائلٹ کو طیارے کی ونڈ شیلڈ میں بال برابر لکیر کی موجودگی کا علم ہوا جس سے خدشہ تھا کہ دباؤ کے باعث فضا میں شیشہ ٹوٹ نہ جائے جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔طیارہ اور عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ اُڑان سے قبل طیارے کی مکمل چیکنگ کے باوجود ونڈ اسکرین میں بال برابر لکیر کو نہ دیکھنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔