بڈا پیسٹ: ہندوستانی جونیئر پہلوان پریا ملک نے کیڈٹ ورلڈ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ ملک نے اتوار کے دن ہنگری کے بڈاپیسٹ میں 73 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ جیت کے ساتھ ہی پریا کو سوشل میڈیا پر مبارکبادی کے پیغامات وصول ہونا شروع ہوگئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دوشیانت چوٹالہ نے انھیں مبارکباد پیش کی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ٹویٹ کیا کہ پریا پر سارے ملک کو فخر ہے