ریاض :نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتح بن سلیمان نے بتایا کہ رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کے دوران 558،270 افراد نے حج کے لئے درخواست دی انہوں نے مزید کہا کہ ترجیح ان لوگوں کو دی گئی جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا تھا وزارت نے ان تمام اہل حجاج سے بھی مطالبہ کیا ہے جنہوں نے حج کا اجازت نامہ حاصل کیا ہے ، وہ بنا پیشگی بکنگ کے ویکسین کی دوسری خوراک لے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔
وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ حاجیوں کو ذوالحجہ کی ساتویں اور آٹھواں کے دوران چار استقبالیہ مراکز میں استقبال کیا جائے گا جس کے بعد انہیں بسوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام تک پہنچایا جائے گا جہاں آمد سے قبل طواف کیا جائے گا۔