نلگنڈہ : ایس آئی ٹو ٹاؤن نلگنڈہ نر سمہلو نے بتایا کہ اتوار کے دن نلگنڈہ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر لاک ڈاؤن کے دوران گاڑیاں سڑکوں پر نظر آئیں گی تو وہ ضبط کرلی جائیں گی اتوار کے دن 60 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ اگر کوئی غیر ضروری طور پر سڑکوں پر آجاتے ہیں اور لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں توان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔