نلگنڈہ: وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے بدھ کے دن نلگنڈہ ضلعی سر کاری اسپتال میں ٹی ڈی سی کا افتتاح انجام دیا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں قائم تلنگانہ تشخیصی مراکز (ٹی ڈی سی) لوگوں کو بلا معاوضہ 57 قسم کے تشخیصی ٹسٹ کروائے گا۔ یہ سہولت تمام پرائمری ہیلتھ سنٹر سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے خون کے نمونے ٹی ڈی سی میں جانچے جائیں گے اور رپورٹوں کو ڈاکٹر اور مریض کو بھیجی جائے گی اس سے بیماریوں کا جلد پتہ لگانے کو یقینی بناتے ہوئے دیہی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی یہ اقدام مریضوں پر ہونے والے مالی بوجھ سے بھی بچ سکے گا۔اس موقع پر راجیہ سبھا کے ممبربی لنگیا یادو ، ایم ایل سی نرسی ریڈی ، نلگنڈہ کے ایم ایل اے کنچرلا بھوپال ریڈی ، نلگنڈہ میونسپل چیئرمین ایم سیدی ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *