جناب محمد ظہیر الدین جو ہانڈلوم اینڈ ٹکسٹائل محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ضلع نلگنڈہ و سریاپیٹ کے عہدے پر فائز رہے آج وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو گئے انہوں نے مختلف اضلاع میدک محبوب نگرگدوال اور نلگنڈہ میں اپنی خدمات کو انجام دیا وہ اپنی 35 سالہ خدمات میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اپنے کردار اور صفات سے ہر دلعزیز رہےہرعہدیداران آپ سےسر کاری خدمات کے متعلق مشورےلیا کرتے اور انتخابات کے اوقات میں نوڈل آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی اپنے محکمہ میں بنکروں کےقرض معافی کروانےاور رقم کو بنکروں کے اکاؤنٹ میں واپس کر وانےمیں موصوف کی کاوشوں کا خاص دخل تھا تہنیتی تقریب میں مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور مسجد آمنہ کے مصلیان نے شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا