نلگنڈہ :ڈی آئی جی رنگناتھ جنہوں نے نلگنڈہ کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا ذاتی طور پر معائنہ کیا مختلف کالونیوں میں کھلی دکانوں پر مشتعل ہوگئے ، پولیس افسران کو ایک علاقے میں شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو کاروائی کی جائے گی ڈی آئی جی رنگناتھ نے مریال گوڑہ روڈ ، رحمت نگر ، پیدابنڈا ، گاندھی نگر ، شیواجی نگر اور رام گیری کا اچانک دورہ کیا۔