وزیر جگدیش ریڈی نے ڈی جی پی کو ہدایت کی کہ الکٹریسٹی کے عملے پر لاٹھیوں سے حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ وزیر نے ڈی جی پی سے فون پر بات کی۔ محکمہ الکٹریسٹی کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات ہوتی ہیں وہ دن رات کام کرنے والے برقی عملے پر حملوں کے مجرموں کی شناخت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کرنا چاہئے اور لاک ڈاؤن کے ضوابط کو سختی سے نافذ کرنا چاہئے۔ ڈیوٹی پر موجود الیکٹریکل عملہ نے کہا کہ شناختی کارڈ دیکھے بغیر لاٹھیوں سے مارنا نامناسب ہے۔ انہوں نے نلگنڈہ میں ہونے والے واقعات پر ضلعی ایس پی سے بھی بات کی ہے۔ وزیر نے ایس پی کو الکٹریسٹی کے عملے کے ساتھ بد سلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔