غزہ : غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کاروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 170 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئےاسرائیلی حکومت نے غزہ میں بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے جب کہ مسلسل بمباری اور ایندھن کی بندش کے باعث پہلے ہی بجلی کی بندش سے گھروں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ کے بعد صحافیوں کے زیر استعمال ایک 11 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔دوسری جانب سعودی عرب نے صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم میں شامل 5 ممالک کے وزراء خارجہ کا ورچوئل اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی کوئی صورت نکالنے کے لیےامریکی سفیر تل ابیب پہنچے گئے۔