جوبائیڈن نے امریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیتے ہی مسلمانوں پر عائد پابندی ختم کرنے سمیت 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیے، ان میں اکثر حکم نامے ڈونلڈ ٹرمپ کی پناہ گزین مخالف پالیسی سمیت دیگر متنازہ پالیسیوں کو ختم کرنے کےلیے جاری کیے گے ہیں۔جوبائیڈن کی جانب سے جن صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں مسلمانوں پر سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدہ میں شمولیت اور کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کے حکم نامے سرفہرست ہیں۔
امریکی صدر نے نے اپنے ابتدائی حکم نامے میں عالمی ادارہ صحت میں واپس جانے کا اعلان بھی کیا ہےجس سے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہہ کر علیحدگی اختیار کردی تھی کہ یہ ادارہ کورونا وائرس کے دوران چین سے سخت باز پرس نہیں کررہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *