سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 12 ممالک میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ترکی سمیت 12 ممالک میں بنا اجازت سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر جن ممالک میں جانے پر پابندی عائد کی ہے، اُن میں لیبیا، سیریا، لبنان، یمن، عراق، ترکی، افغانستان، آرمینیا، صومالیہ، کانگو، وینزویلا اور بیلاروس شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں پر اِن ممالک میں جانے پر پابندی عائد کرنے کی وجوہات میں سے ایک وجہ مذکورہ ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے غیر مستحکم صورتحال بھی ہے۔ اِس کے علاوہ مذکورہ ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ میں اضافے کی وجہ سے بھی یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔تاہم وہ لوگ جو مذکورہ 12ممالک میں سفر کرنے کے خواہش مند ہیں اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں اُن ممالک کا رُخ کرنا چاہتے ہیں، اُن کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے حکومت سے خصوصی اجازت نامہ لیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت رواں سال 31 مارچ سے کرونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سعودی عرب میں 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جبکہ اسی روز سے مملکت کی تمام زمینی اور سمندری سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کو تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو چکا۔ کچھ ماہ قبل سعودی حکومت نے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی اجازت دی تھی، جبکہ زمینی سرحدوں کو بھی جزوی طور پر کھولا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *