ضلع پولیس نلگنڈہ نے بین ضلعی ڈکیتی میں ملوث ایک گروہ کو نکریکل سے گر فتار کر لیا جو کئی مقامات منگوڑ نکریکل شالی گورارم نارکٹ پلی اور نلگنڈہ میں ڈکیتی کے واردات میں ملوث تھے پولیس کو ان تین رکنی چوروں کی تلاش تھی ایڈیشنل ایس پی ستیش چوگڑی نے پریس کانفرنس میں بتا یا کہ ملزمین کے پاس سے 35.50 تو لہ سو نا 1.80 لاکھ روپئیے مالیاتی رقم ایک کار اور ڈیڑھ کلو چاند ی برآمد کی ملزمان آٹو ڈرائیور کندولہ سندیپ آدی ملا وینکنا اور آدی ملا جناردھن ہیں آدی ملا وینکنا 17 مقدمات میں ملزم ہیں جبکہ تینوں 9 مقدمات میں ملزم ہیں