پٹنہ: وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کے دن بہار میں نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کر تے ہوئے گورنر فگو چوہان کو اپنا استعفی پیش کیا این ڈی اے دوسرے مرحلے میں نتیش کمار کو اپنا قائد (سی ای او ) کے طور پر باضابطہ طور پر اعلان کرے گی بہار اسمبلی کی موجودہ میعاد 29 نومبر کو ختم ہوگی اتوار کو مشترکہ اجلاس میں نتیش کمار کو این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کر نے کا فیصلہ بھی کیاگیا نئی حکومت کی تشکیل سے قبل یہ تمام رسمی معاملہ کو مکمل کر نا ہوتا ہے بی جے پی نے انتخابات سے قبل نتیش کمار کو چیف منسٹر امیدوار کے طور پر اعلان کیا