نئی دہلی : یو آئی ڈی اے آئی نے مفت آدھار کو اپ ڈیٹ کروانے کے لیے14 ڈسمبر ۲۰۲۳ آخری تاریخ مقرر کی تھی جس کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کی گئی ہے عوام اس ذریں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کروالیں تاریخ کے اختتام کے بعد آدھا کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے فیس ادا کرنی ہوگی آدھار کو اگلے سال یعنی 14 مارچ 2024 تک مفت میں اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ آدھار کی ویب سائٹ کو آدھار کارڈ کے لیے نام کے اندراج کی تاریخ سے دس سال مکمل ہونے کے بعد متعلقہ دستاویزات کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں۔ لہذایہ انکشاف ہوا ہے کہ اب سے ہر ایک کو شناختی کارڈ اور پتے کی تصدیقی دستاویزات کو جمع کرانا چاہیے اور مرکزی شناختی ڈیٹا ریپوزٹری (CIDR) میں تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔ اس نے وضاحت کی کہ اس عمل سے شہریوں کی ذاتی معلومات کو وقتاً فوقتاً CIDR میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا، جس کی وجہ سے درست معلومات کو محفوظ کیا جائے گا۔