مظفر نگر : ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر میں کسانوں کی مہا پنچایت سبھا کا انعقاد ہوا جس میں لاکھوں کی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی اس اجلاس میں مختف ریاستوں سے بھی کسانوں نے حصہ لیا واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے متنازعہ تین زرعی قوانین کے خلاف کسان کئی ماہ سے اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان تینوں قوانین کو حکومت مسترد کر دے اسی تناظر میں مظفر نگر میں مہا پنچایت سبھا کا اہتمام کیا گیا اور اس اجلاس میں اس ماہ کی 27 تاریخ کو بھارت بند کا اعلا ن کیا اس اجلاس کی خاص بات یہ تھی کہ خواتین کی بڑی تعداد مختلف ریاستوں سے جمع ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *