نلگنڈہ: ضلعی کلکٹر پرشانت جیون پاٹل نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ سڑک حادثات کی وجہ سے لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور ان کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے جمعرات کے دن ضلعی پولیس آفس میں روڈ سیفٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ لیول پر سڑک حادثات کی روک تھام کے اقدامات منصوبے کے مطابق نہیں کئے جارہے ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سڑکوں پر گڑھے پڑگئے ہیں انہوں نے پنچایت راج اور آر اینڈ بی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ آر اینڈ بی اور پنچایتی راج کے فنڈس کا استعمال کر تے سڑکوں کی مرمت اور سڑکوں کے کنارے پودوں کی کٹوائی کی جائے ۔ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سڑک حادثات سے بچنے کے لئے وہاں کے مقامی حالات کے مطابق عارضی طریقے سے ضروری اقدامات کریں۔