نلگنڈہ :فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی نے ڈاکٹر علامہ اقبال کے 145ویں یوم پیدائش کی یاد میں 09-نومبر-2022 کو اقبال مینار پرکاشم بازار میں عالمی یوم اردو کا انعقاد کیا۔جس کی  صدارت ڈاکٹر اے اے خان صدرسو سائٹی نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے پیلی راما راجو یادو نےشرکت کی۔ ٹی آر ایس ٹاؤن صدر، خصوصی مدعو اباگونی رمیش میونسپل وائس چیرمین، سید مصعب احمد اسسٹنٹ میونسپل کمشنر، احمد کلیم سابق صدر اے آئی ایم آئی ایم نلگنڈہ ضلع۔ محمد عامر نمائندہ 45 وارڈ میونسپل کونسلر، لکشمی نرسایہ ایس آئی 1 ٹاؤن تھانہ، ڈاکٹر اعزاز انصاری متولی حج ہاؤس، بابا ضیا، محمد ممتاز، انجینئر مجیب الدین طاہر صدر ٹی جی اوز ایسوسی ایشن، زاہد حسین صدر  اقامت خانہ بہادر خان، ممتاز نواز، شفیع نواز۔ خان، غلام جیلانی نے شرکت کی ،پروگرام کے منتظمین فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کے عہدیداران خواجہ غوث محی الدین ہاشم جنرل سیکرٹری، ابراہیم، جلال، سید سراج غوث، موسیٰ خان، احمد خان سید احمد اللہ۔ ڈاکٹر اے اے خان اور ہاشم نے انتظامات کرنے کے لیے سری ڈاکٹر رمنا چاری میونسپل کمشنر، ڈی ای پرساد، مرتضیٰ سینٹری انسپکٹر کا شکریہ ادا کیا، ڈاکٹر اے اے خان نے اپنے خطاب میں اردوزبان کی ترویج و ترقی کے لئے  میونسپل اتھارٹی سے درخواست کی کہ وہ دفتر کے سائن بورڈز اور روڈ سائیڈ سائن بورڈز پر اردو تحریر لکھنے پر زور دیا انہوں نے بتایا کہ آج اردو زندہ ہے تو صرف دینی مدارس سے اور اردو اخبارات سے، عوام سے درخواست کی کہ جن کی مادری زبان اردو ہے، وہ اردو سیکھیں، اردو میں دستخط کریں اور اردو کو فروغ دینے کے لیے ایک اردو نیوز پیپر خریدنے کی اپیل کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *