نلگنڈہ: وزیر کے ٹی آر نے نلگنڈہ ضلع کے مرکز میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھ کر اسکا افتتاح کیا۔ وزیر نے آئی ٹی ہب کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ ایس سی اور ایس ٹی ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج کے کیمپس میں آئی ٹی ہب کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ تین ہزار افراد کو روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ حکومت آئی ٹی ہب کو 18 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ قبل ازیں ٹی آر ایس قائدین نے نلگنڈہ میں کے ٹی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔