واشنگٹن : امریکی صدر جیوبائڈن صدارت کا عہدہ نائب صدر کملا ہیرس کو عارضی طور پر سونپیں گے۔  بائیڈن کے طبی معائنے کے بعد بائیڈن اپنی ذمہ داریاں عارضی طور پر نائب صدر کو منتقل کر دیں گے۔ بائیڈن ہر سال بڑی آنت کے لیے کالونوسکوپی کرواتے ہیں۔ اس وقت انہیں اینستھیزیا دیا جاتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کالونیسکوپی کروائی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ اس وقت صدارت کملا ہیرس کو دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کملا ہیرس امریکہ کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کے طور پر ایک ریکارڈ بنائیں گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *