واشنگٹن: امریکہ نے پیر سے غیر ملکی مسافروں پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ امریکہ نے 21 ماہ بعد بین الاقوامی مسافروں پر سے پابندی اٹھا لی ہے۔ دوسری جانب کوواکسین ویکسین کی بھی اجازت ہوگی۔ امریکہ میں رہنے والے بہت سے ہندوستانی کووڈ پابندیوں کی وجہ سے ملک میں پھنسے ہوئے تھے

2020 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی عائد کر دی۔ فی الحال کووڈ کے معاملات میں کمی کے پیش نظر پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ امریکہ کا سفر کرتے وقت کوویڈ منفی سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا  8 اکتوبر سے مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔ ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لینےوالےلوگوں کی اجازت دیں گی جنہیں مکمل طور پر دو خوراکوں کے ساتھ ویکسین لگائی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *