مکہ معظمہ: تقریباً ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد مسجد الحرام میں کورونا پابندیوں کے ہٹانے کے بعد جمعہ کے موقع پر پورا حرم نمازیوں سے بھر گیا خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے درمیان حائل تمام روکاوٹوں کو ختم کر دیا گیا ویکسین شدہ شہری جوق در جوق مطاف میں داخل ہوئے اور اپنے رب کےحضور نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر کئی لوگ جذبات سے مغلوب تھے اور کئی لوگوں کے آنکھ آنسو سے نم تھے