محبوب نگر : ریونت ریڈی محبوب نگر میں منعقدہ طلبا و بے روزگار جنگ سائرن میٹنگ میں شرکت کے لئے حیدرآباد سے روانہ ہوئے پولیس نے کانگریس قائدین کے قافلہ کو جڑچرلہ کے قریب روک دیا کانگریس قائدین اور پولیس عہدیداروں کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی جس سے وہاں کچھ دیر کے لئے ماحول کشیدہ ہوگیا آخر کار جڑچرلہ سے ریونت ریڈی محبوب نگر میٹنگ کے لئے روانہ ہوئے کانگریس قائدین نے ریونت ریڈی کا جگہ جگہ زبردست استقبال کیا