حکومت سویڈن نےپیغمبر اسلام ﷺ کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ لارس ولکس کے سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے وہ کئی برسوں سے سخت ترین پولیس کی سکیورٹی میں ہوا کرتا تھا لارس ولکس اتوار کے دن اپنی سکیورٹی کے ساتھ سفر کے دوران اس کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں لارس ولکس اور اس کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہکار موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے ابتدائی طور پر کاراور ٹرک کے درمیان تصادم کی وجہ معلوم نہ ہوسکی