نلگنڈہ: گورنر تامل سائی سندراجن 7 اکتوبر کو نلگنڈہ میں مہاتما گاندھی یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔ گورنر کے ساتھ ضلع وزیر جگدیش ریڈی ، ایم ایل اے اور ایم ایل سی بھی موجود ہوں گے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل اور ڈی آئی جی اے وی رنگناتھ نے یونیورسٹی کادورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا سائنس بلاک میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور آرٹس کالج بلاک میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے جہاں یونیورسٹی کی ترقی کے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔