حیدرآباد :جے این ٹی یو نے ریاست میں شدید بارشوں کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ منگل ( 28 تاریخ) کو ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر رہا ہے۔ تلنگانہ بھر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے حکام نے آج ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا تھا۔ ملتوی ہونے والے امتحانات کے شیڈول کو بعد میں حتمی شکل دی جائے گی۔ تاہم جے این ٹی یو کے رجسٹرار نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کو ہونے والے امتحانات معمول کے مطابق منعقد ہوں گے۔