نلگنڈہ : یادادری ضلع بھونگیر کے چوٹ اوپل لکارم کے قریب ایک بہیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کاکیناڈا سے حیدرآباد آنے والی ایک پرائیویٹ بس لکارم کے قریب ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں پندرہ افراد شدید زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو چوٹ اوپل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بس اور لاری ڈرائیوروں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاری اور بس ڈرائیور کیبن میں پھنس گئے تھے اور انہیں باہر نکلنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑی۔ حادثے کی وجہ سے وجئے واڑہ حیدرآباد روڈ پر 2 کلومیٹر تک ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس حادثے میں ملوث گاڑیوں کو ہٹانے کے بعد ٹریفک کو صاف کر رہی ہے۔